ڈاکٹرز کی لاپرواہی مریضہ کی جان لے گئی

 پتے کا آپریشن،جگر کٹ گیا ،ورثا کا احتجاج،ڈاکٹر عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
سرگودھا(خصوصی رپورٹ )نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے پتے کا  آپریشن کرتے ہوئے  جگر کٹ گیا،زیادہ خون بہہ جانے سے مریضہ دم توڑ گئی   ، ورثاء￿  اور اہل علاقہ نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج  کیا، تفصیل کے مطابق 15 شمالی بھلوال کے رہائشی مقبول احمد کی بیوی ثمینہ جو کہ تین بچوں کی ماں تھی کو پتے کے آپریشن کیلئے سیٹلائٹ ٹاون کے  ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر ز کی غفلت سے  آپریشن کے دوران اس کے جگر کو مبینہ طور پر کٹ لگ گیا  جس سے مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی ،ڈاکٹرز نے خون روکنے کیلئے ایک اور  آپریشن کیا جو کامیاب نہ ہو سکا ، تیسرے آپریشن کی تیاری  کی جارہی تھی کہ مریضہ  چل بسی، جس پر ورثاء  نے احتجاج شروع کر دیا اس دوران اہل علاقہ کی بڑی تعدادبھی پہنچ گئی جنہوں نے سڑک بلاک کر کے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین محمد روف، حمزہ و دیگر کا کہنا تھا کہ پتے کے آپریشن کا 80 ہزارروپے طے ہوا تھا مگر اب تک 9لاکھ روپے لگ چکے ہیں ، مظاہرین نے حکومت سے ڈاکٹر آنواز و یگر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا،  انصاف کی یقین دہانی کروانے  پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔