سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ،اپنے سیل میں موجود ہیں:جیل ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ذرائع اڈیالہ جیل راولپنڈی کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی منتقلی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی صحت بھی ٹھیک ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، بانی کے سیل کو تھانہ نیو ٹائون کا حصہ قرار دیا گیا ، وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹائون پولیس تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹر بانی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں، بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ دو بار ورزش کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق جیل مینول کے مطابق بانی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، انکی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔