قتل کاملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)برکی کے علاقے میں لڑائی جھگڑے پر 38 سالہ شبیر کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز اور انویسٹی گیشنز پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نامزد مرکزی ملزم یاسر کوگرفتار کرلیا۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔