کاکول(آئی این پی )پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے زیر اہتمام آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ تربیتی پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔پی ایم اے میں تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس کا پرتپاک روایتی استقبال کیا گیا۔اصول و ضوابط کے مطابق کیڈٹس کے کوائف کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور باقاعدہ ٹریننگ شروع ہو چکی ہے، مشترکہ تربیتی پروگرام دفاعی حکمت عملیوں میں آپریشنل ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے۔