یواے ای میں پاکستانی و پرتگالی شہریوں نے ڈھائی لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

 ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارا ت میں مقیم پاکستانی اور پرتگالی تارکین وطن نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ہفتہ وار ای ڈرا سیریز میں ڈھائی لاکھ درہم جیت لیے۔ خلیجی اخبار کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ندیم افضل جیت کے بعد پرجوش ہیں، انہوں نے لاٹری جیتنے کا ٹکٹ نمبر 272-339880 آن لائن خریدا تھا۔دوسرے فاتح لزبن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ غیر ملکی ایڈورڈ فرنینڈس ہیں، جو 29سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ 2004 سے اپنی قسمت آزما رہے تھے اور ہمیشہ اپنی امید کو برقرار رکھا۔