اسلام آباد(یواین پی) پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کا اہم اجلاس آج پیرسے ماسکو میں شروع ہوگا۔پاکستان سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کی سربراہی میں11 رکنی وفد شریک ہوگا۔دوروزہ اجلاس میں 3 ارب ڈالرزپی ایس جی پی پروجیکٹ(پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن)، وسط ایشیائی ریاستوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان ریلوے رابطے، خام تیل اور ایل این جی کی تجارت،پی آر ایل اور پی پی ایل کے اپ گریڈ پروجیکٹ کے لیے تیل و گیس کی تلاش کے آف شور پروجیکٹ ز یر غور آئیں گے۔اس کے علاوہ دو طرفہ تجارت میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔