پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

 چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ   بھی طلب ‘تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی
اسلام آباد(آئی این پی )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس  آج  ہوگا۔ جس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔اہم اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ دی جائے گی