دستاویزی فلم دکھائی گئی،تقریب میں سول وعسکری حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ماسکو (آن لائن)معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل،ماسکومیں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئیْ معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ماسکو میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں سول وعسکری حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اجاگرکیا۔مقررین نے معرکہ حق کے شہداء اورغازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔10مئی2026کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نییوم معرکہ حق قومی جذبے کے ساتھ منایا