اسلام آباد(آن لائن)پاکستان یونیسکو کی بین الحکومتی اوشیانوگرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔پاکستان 2025 سے 2027 کی مدت کے لیے ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ شامل ہواہے۔یونیسکو کی جنرل اسمبلی کا اجلاس پیرس میں 25 جون سے 2 جولائی تک جاری رہا۔پاکستانی وفد کی قیادت یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے کی۔اوشیانوگرافک کمیشن سمندری سائنس میں عالمی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔