گریڈ 20 کے فتح محمد قریشی کو ڈائریکٹر نیب تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن)گریڈ 20 کے فتح محمد قریشی کو ڈائریکٹر نیب تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فتح محمد قریشی کو 3 سال کیلئے ڈائریکٹر نیب تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 19 کی نفیسہ حامد کو ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نفیسہ حامد کی تعیناتی بھی 3 سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔