لاہور( کرائم رپورٹر)جنرل ہسپتال کی نرس صائمہ فتح کو گریڈ 18 میں نرسنگ سپریٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ترقی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے حاصل کی۔ صائمہ فتح نے نو سال قبل بطور سٹاف نرس اسی ہسپتال میں اپنی سروس کا آغاز کیا تھا۔چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فریاد حسین سے ملاقات کی۔