اسلام آباد ( آن لائن) اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے آڈٹ اینڈ اکاونٹس گروپ کے سینئر افسر جاوید ضیاء کو گریڈ 20 میں ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن کے طور پر تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاوید ضیاء اس سے قبل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں چیف انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ان کی نئی تعیناتی ایک اہم قدم ہے جس سے بیورو آف ایمیگریشن کی کارکردگی میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے