پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز، اب یہ اسلام آباد کا رخ دوبارہ کرن ے کی غلطی نہیں دہرائیں گے
علی امین، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم، جلسے کی ناکامی کو افواہوں کے پیچھے چھپایا جارہا ہے،صوبائی وزیر اطلاعات
لاہور (انٹرنیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جتھوں کے ذریعے وفاق پر چڑھائی سے این آر او نہیں ملتے، علی امین، بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم، جلسے کی ناکامی کو افواہوں کے پیچھے چھپایا جارہا ہے۔ جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے مجرم علی امین اور بشریٰ بی بی ہیں،پارٹی کی موجودہ قیادت بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے، علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ختم کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کافی ہیں، جتھوں سے وفاق پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔انہوں نے کہاکہ جلسے کی ناکامی کو فیک نیوز اور افواہوں کے پیچھے چھپا یا جارہا ہے، یہ بغاوت کی آخری ناکام کوشش تھی اب یہ اسلام آباد کا رخ دوبارہ کرن ے کی غلطی نہیں دہرائیں گے۔