چینی جے-20 لڑاکا طیارے کی جاپان کے قریب حساس فضائی علاقے میں کامیاب پرواز

چینی جے-20 لڑاکا طیارے کی جاپان کے قریب حساس فضائی علاقے میں کامیاب پرواز

چین کے جے-20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارے نے جاپان کے قریب دنیا کے سب سے زیادہ حساس اور سخت نگرانی والے فضائی علاقے میں کامیاب پرواز کی، جس نے دفاعی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ آبنائے سوشیما سے اس طرح گزرا کہ امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز سمیت جدید تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی اس کی موجودگی کو نہ بھانپ سکا۔چینی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ جے-20 نے چین کے فرسٹ فائٹر بریگیڈ سے پرواز بھری، آبنائے سوشیما عبور کی، تائیوان کے گرد چکر لگایا اور پھر بحفاظت واپس لوٹ آیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ نہ صرف چین کی اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کی بڑی کامیابی ہے بلکہ مغربی دفاعی نظام کے لیے تشویش کا باعث بھی ہے۔یاد رہے کہ آبنائے سوشیما جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے، جہاں 1905 میں روس اور جاپان کے درمیان بڑی بحری جنگ بھی لڑی گئی تھی۔