ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کی رہائی کے لیے کچھ کر سکتے ہیں۔
قاسم خان اور ان کے بھائی سلیمان خان نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو خصوصی انٹرویو دیا۔ اس دوران قاسم خان نے بتایا کہ انہوں نے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہے، جو سوشل میڈیا پر عمران خان کی رہائی کے لیے سرگرم رہے ہیں۔قاسم خان نے کہا کہ:"ہم جانتے ہیں کہ ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں خوشگوار تعلقات تھے۔ جب دونوں اقتدار میں تھے تو ان کی گفتگو زبردست ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے۔"انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔