امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو مشرق وسطیٰ کی تاریخ کا ایک اہم ترین واقعہ قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ قاسم سلیمانی گزشتہ 100 سالوں کے سب سے زیادہ خطرناک افراد میں سے ایک تھے، اور ایران کی اعلیٰ مذہبی قیادت کے بعض ارکان بھی ان کے حوالے سے احتیاط برتتے تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سلیمانی پانچ امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، اور ان کے بقول ان کی ہلاکت کا فیصلہ ممکنہ حملے سے تقریباً ایک ہفتہ قبل کیا گیا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس کارروائی نے خطے میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور ممکنہ بڑے جانی نقصان کو روکنے میں کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ قاسم سلیمانی جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔