پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کردی: بلاول بھٹو

 پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں لیکن اگر للکارا گیا تو ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں:چیئرمین پی پی
کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان  میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے بلا اشتعال حملے کے ردعمل میں بھرپور کارروائی کی اور پاک فوج نے خطے میں ایک بار پھر اپنی طاقت ثابت کردی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی پراکسی بن کر افغانستان کی حکومت پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمتِ عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں لیکن اگر للکارا گیا تو ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔بلاول بھٹو نے   کہا کہ مشرقی سے مغربی سرحدوں تک پاک فوج ملک کے ہر اِنچ کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہے۔