سکولوں میں مختلف اوقات کار جاری ، جامعات میں تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ(خصوصی رپورٹ ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں تعلیمی ادارے 21 روزہ تعطیلات کے بعد بدھ کو دوبارہ کھل گئے۔ مختلف صوبوں کے تعلیمی اداروں میں مختلف اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، متعدد اداروں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی ہو رہا ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی جامعات میں تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت دے دی، جس کا مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔یاد رہے کہ کفایت شعاری مہم کے پیش نظر 10 مارچ سے آن لائن کلاسز شروع کی گئی تھیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے صوبے بھر میں تعلیمی سلسلہ معمول کے مطابق بحال ہو گیا ہے اور تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل حسب معمول جاری رہے گا۔وزیر تعلیم کے مطابق سکولوں اور کالجوں میں ہفتہ وار پانچ دن کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے