علی امین گنڈا پور کے بیان سے متفق ہوں، ڈیموں کیلئے سنجیدگی سے فیصلے کرنا ہونگے عظمی بخاری

نیشنل ایکشن پلان یا قومی سطح پر بہترین حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، پنجاب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہے، سوشل میڈیا کی خبروں کو مت پھیلائیں
کچے کے ڈاکوئوں سمیت ہر ایک کی زندگی اہم ہے وہ باہر آئیں گے تو سرینڈر کریں تو انہیں ساری سہولیات ملیں گی:وزیر اطلاعات  کی پریس کانفرنس 
لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  وزیراعلی کے پی  علی امین گنڈاپور کی کی ڈیمز پر بات خوش آئند ہے ،   پنجاب میں اس وقت سیلاب سے صورتحال انتہائی سنگین ہیں لہذا سوشل میڈیا کی خبروں پر مت جائیں، سرکاری طور پر کوئی مستقل خبر نہ ہو اسے نہ پھیلایا جائے، انتظامیہ کی کارروائیوں سے حالات کنٹرول میں ہیں، عوام دیکھ رہے ہیں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون پروپیگنڈا کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی  وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے اور نہ کوئی پاکستانیت ہے جو پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں، کھانا دینے سے منع نہیں کیا فساد پارٹی کا کوئی ریلیف کا کام نہیں وہ تو ہر وقت چندہ گلی محلوں سے لیتے ہیں، انہیں نہیں پتہ لوگ ڈوب گئے ہیں بس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھانا ٹیسٹ کرکے سیلاب زدہ لوگوں کو دیا جائے اس پر بھی سیاست ہو رہی ہے، اس سے پہلے زہریلا کھانا کھانے سے لوگ متاثر ہوئے، یہ ٹکے کی ریلیف کا کام نہیں کر رہی پنجاب کے لوگوں کو دیکھنا چاہیے۔ اس وقت عوام دیکھ رہے ہیں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون پروپیگنڈا کر رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام صوبے اپنی ذمہ داری کا احساس کر رہے ہیں، پہلی بار وزیراعلی خیبرپختونخوا امین گنڈاپور کی جانب سے ڈیمز کے حوالے سے مثبت بات سننے کو ملی، جو خوش آئند ہے۔