ازبک ائیرلائن سینٹرم ائیر نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دیں

ازبک ائیرلائن سینٹرم ائیر نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دیں

ازبک ائیرلائن سینٹرم ائیر نے پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تاشقند (ازبکستان) سے لاہور کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

پرواز کے دن: منگل اور جمعہ
پہلی پرواز کی تاریخ: 21 اپریل 2026
پرواز کا کال سائن:تاشقند سے لاہور: C6561
لاہور سے تاشقند: C6562
طیارہ: Airbus A320 استعمال کیا جائے گا
اہم مقصد: براہِ راست رابطہ فراہم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تجارتی روابط اور سیاحت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا، جبکہ مسافروں کو زیادہ آسان اور براہِ راست سفر کا موقع فراہم کرے گا۔