لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 3 میں زیر تعمیر مکان کی دیوار اچانک گرنے سے چار مزدور زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر گھر میں کام جاری تھا کہ اچانک دیوار گر گئی۔ دیوار کے ملبے تلے دبنے کے باعث چار مزدور زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اہلکاروں نے زخمی مزدوروں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔