کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔خواجہ شمس الاسلام اپنے بیٹے کے ہمراہ جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 آئے تھے کہ قمیض شلوار پہنے مسلح ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے ماسک لگا رکھا تھا۔خواجہ شمس الاسلام 30 سال سے زائد عرصے سے شعبہ وکالت سے وابستہ تھے اور ان پر نومبر 2024 میں بھی ڈیفنس میں حملہ ہوا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔