مہنگائی کا دبا ئو، برطانیہ میں تنخواہوں میں اضافہ، توانائی بلوں میں کمی

لندن،برسلز (آئی این پی )ایران پر مسلط جنگ کے باعث دنیا بھر میں بڑھتی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے  برطانیہ میں شہریوں کی تنخواہوں میں اضافے، توانائی بلوں میں کمی اور مستحق افراد کی مدد کے پروگرام کا فوری  اطلاق کردیا گیا جبکہ توانائی بحران کے  خدشے کے پیش نظر  یوپی کمیشن کی شہریوں کو گھروں  سے کام کرنے کی ہدایت کردی   ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق  وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کھلوائی جائے کیونکہ اسی سے چیزوں کی قیمت کم کی جاسکتی ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے توانائی، انشورنس اور شپنگ کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کی جس کے بعد کوبرا میٹنگ منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ نیشنل لیونگ ویج 12.71 پاونڈ کی جارہی ہے، اسطرح 24 لاکھ ملازمین  کو 900 پانڈ اضافی ملیں گے جبکہ کم سے کم تنخواہ 10.85کی جارہی ہے اسطرح 2 لاکھ نوجوان ملازمین کو 1500 پانڈ اضافی ملیں گے۔انرجی بلز میں سالانہ اوسطا 117 پانڈ کمی کی جارہی ہے، جس کا اطلاق جون تک ہوگا