بجلی بلوں میں فکسڈ چارجز ڈبل ہوئے ہیں: وزیر توانائی کا اعتراف

پہلے فکسڈ چارجز بل کے 3 یا 4 فی صد پر لئے جاتے تھے، اب بل کے 10 فیصد پر لیے جاتے ہیں
 ہمارے بل کی فکس کاسٹ پورے سال میں ایک ہی ہوتی ہے:اویس لغاری کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعتراف کیا ہے  یہ سچ ہے  بجلی بلوں میں فکسڈ چارجز ڈبل ہو گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں اویس لغاری نے کہا پہلے فکسڈ چارجز بل کے 3 یا 4 فی صد پر لئے جاتے تھے، اب بل کے 10 فی صد پر لیے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہمارے بل کی فکس کاسٹ پورے سال میں ایک ہی ہوتی ہے، جن مہینوں میں زیادہ یونٹ استعمال کرتے ہیں تو فکس کاسٹ کم ہوتی ہے، ہم پہلے 3 سے 4 فی صد بل کی فکس کاسٹ لیا کرتے تھے، اس وقت بل پر 10 فی صد فکسڈ کاسٹ ہے۔اویس لغاری نے 200 یونٹ سے کم والے پروٹیکٹڈ کنزیومر کی انرجی کاسٹ 31 فی صد کم ہوئی ہے، جن مہینوں میں کنزپشن کم ہوگی تو فکسڈ کاسٹ زیادہ لگے گی، جن مہینوں میں زیادہ یونٹ استعمال کریں گے فکسڈ کاسٹ بہت نیچے جاتی ہے، فکسڈ کاسٹ جو پہلے 4 فی صد تک ہوتی تھی اب دوگنی ہو گئی ہے۔