اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں یومِ عاشور کل جبکہ شبِ عاشور آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ یومِ عاشور کے موقع پر نواسہ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؓ اور عظمتِ کربلا کے شہداء کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ملک بھر کی امام بارگاہوں سے علم، ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس بر آمد ہوں گے، جبکہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں نواسہ رسولؐ سیدنا حضرت امام حسینؓ اور آپؐ کے عظمت ماآب رفقا و اصحاب کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس آج جی-6 کی امام بارگاہ سے بر آمد ہوگا۔