اقلیتی برادری کا تحفظ اور فلاح حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ، ملکی ترقی میں ان کا کردار قابل قدر ہے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں اقلیتی برادری کیلئے فنڈ 400 ملین تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کی زیر صدارت دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی برادری کے انڈومنٹ فنڈ کی سسمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں متاثرین کیلئے امدادی پیکج میں نمایاں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں 2013 کے آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور حملے کے متاثرین کو رواں ہفتے مالی معاونت کے چیکس دینے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلی نے انڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی 200 ملین روپے سے بڑھا کر 400 ملین روپے کرنے کی منظوری دی، جبکہ بیواں کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت جاری کی