بھینس کے دودھ کی پیداواری لاگت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی

 بھینس پر یومیہ لاگت2406  تک پہنچ چکی ، خوراک اور انتظامی اخراجات شامل ہیں
لاہور(آئی این پی )ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے کہا ہے کہ بھینس کے دودھ کی پیداواری لاگت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے جس سے ڈیری فارمنگ کا شعبہ شدید مالی دبا کا شکار ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک بھینس پر یومیہ مجموعی لاگت تقریبا 2406 روپے تک پہنچ چکی ہے جس میں کیٹل خرچ، خوراک اور انتظامی اخراجات شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوسطا 8 لیٹر دودھ کی یومیہ  پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے فی لیٹر پیداواری لاگت تقریبا 300 روپے 75 پیسے بنتی ہے