7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا شیطان صفت ملزم گرفتار

7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا شیطان صفت ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ساندہ میں 7 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق، ملزم محمد جان پٹھان نے معصوم بچی کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا۔ جب بچی نے شور مچایا، تو ملزم نے اسے مارا بھی۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق، ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا اور اس کا کردار سفاکی سے بھرپور تھا۔ بچی کے شور مچانے پر، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔