لاہور: 6 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: 6 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

ریس کورس کے علاقے بستی سیدن شاہ میں 6 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد ہارون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے سی سی ڈی کے حوالے کیا گیا ہے۔