معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کی کنسرٹ کے بعد اسپتال میں داخلگی

معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کی کنسرٹ کے بعد اسپتال میں داخلگی

معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کو سینٹ لوئس میں کنسرٹ کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

لیونل رچی، جن کی عمر 77 سال ہے، نے 29 اگست کی رات سینٹ لوئس کے فاریسٹ پارک میں واقع ’دی میونی‘ میں پرفارمنس دی۔ کنسرٹ کے بعد انہوں نے خود مقامی اسپتال جا کر طبی معائنہ کروایا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ان کی طبیعت پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) کے سبب خراب ہوئی یا کچھ اور وجوہات ہیں۔ ذرائع کے مطابق، لیونل رچی احتیاطاً اسپتال میں زیر نگرانی ہیں اور منگل تک انہیں ڈسچارج کیے جانے کی امید ہے۔کنسرٹ میں موجود افراد کے مطابق، پرفارمنس کے آخری حصے میں لیونل رچی کچھ مشکل میں نظر آئے۔ اپنے آخری گانے ’آل نائٹ لانگ‘ کے دوران انہوں نے اپنی ٹیم سے کرسی منگوائی اور بیٹھ کر پرفارمنس مکمل کی۔یہ ان کا رواں سال صحت سے متعلق دوسرا واقعہ ہے، جس سے ان کی حالت کے حوالے سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔