میاں منشی ہسپتال کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)میاں منشی ہسپتال ابراہیم روڈ کے قریب جوتے بنانے والی فیکٹری میں صبح 10 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع پر فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔15 ایمرجنسی گاڑیوں اور 50 ریسکیورز نے بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ کو دوسری اور تیسری منزل تک محدود رکھا اور اسے مزید پھیلنے سے روک کر اہل علاقہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔