کالا شاہ کاکو، مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے ننگل ساہداں میں تھانہ صدر کے علاقہ ڈیرہ کمبوہاں میں نا معلوم افرا د نے فائرنگ کرکے فیروزوالہ بار کے سابق سیکرٹری کے منشی کوقتل کردیا۔ فیروزوالہ بار کے سابق سیکرٹری رانا عیص کا منشی ناصرحسین ولد فقیر حسین اپنے گا ئوں ننگل ساہداں ڈیرہ کمبوہاں میں گھر کے باہر سو رہا تھا کہ نا معلوم افراد نے سر میں گولی مار کرشدید زخمی کر دیا۔ ریسکیوٹیم نے ر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔