بادشاہ اور ایشا رکھی کی علیحدگی، طلاق کی تصدیق

بادشاہ اور ایشا رکھی کی علیحدگی، طلاق کی تصدیق

بھارتی گلوکار بادشاہ اور پنجابی اداکارہ ایشا رکھی کے درمیان شادی کے پانچ ماہ بعد طلاق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بادشاہ اور ایشا رکھی نے پیر کی رات اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے اور آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے اس فیصلے کو باہمی احترام کے ساتھ لیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔اس سے قبل، یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ جوڑا کسی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اور جولائی میں ایشا رکھی نے اپنی اور بادشاہ کی تصاویر پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے کہا تھا کہ "ہر طوفان ایک سبق ہے، ہر دعا ایک امید ہے" اور ٹوٹے ہوئے دل اور ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز استعمال کیے تھے۔

یاد رہے کہ بادشاہ نے اس سے قبل جاسمین مسیح سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی ہے، جو جنوری 2017 میں پیدا ہوئی تھی۔ 2020 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ بادشاہ اور ایشا رکھی کے درمیان تعلقات میں خرابی کی خبریں جولائی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں، جس کے بعد دونوں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔