لیلیٰ بچپن سے اپنے خاندان کی کفالت کرتی آئی ہیں، انہوں نے زندگی میں کئی مشکل حالات کا تنہا مقابلہ کیا ہے
لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار اداکارہ میرا نے اپنی قریبی دوست اور فلم اسٹار لیلیٰ کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ ریشم پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔حال ہی میں میرا نے انسٹاگرام پر لیلیٰ کے حق میں ایک طویل پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے انہیں سپورٹ کرنے اور ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ لیلیٰ نے زندگی میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کیا اور ریشم ان کی غربت کا مذاق اڑاتی تھیں۔میرا کے مطابق لیلیٰ بچپن سے اپنے خاندان کی کفالت کرتی آئی ہیں اور انہوں نے زندگی میں کئی مشکل حالات کا تنہا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی گاڑی، گھر، زیورات اور خاندان سمیت بہت کچھ کھو دیا اور ایک وقت میں مالی طور پر انتہائی مشکل حالات کا شکار ہوئیں۔میرا نے الزام لگایا کہ ریشم نے لاہور میں تقریبا 20 برس تک لیلیٰ کو مشکل وقت دیا کیونکہ ان کے پاس اپنا گھر یا گاڑی نہیں تھی اور انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی رہی۔اداکارہ نے لیلیٰ کو اپنی بہن قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ اب وہ زندگی میں خوشیاں دیکھیں، شادی کر کے ایک پرسکون اور خوشحال زندگی گزاریں۔