ویڈیو بناکرعدالتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے: لاہور ہائیکورٹ

اب آرڈرکریں گے  کوئی شخص موبائل لے کر کورٹ روم میں داخل نہ ہو:چیف جسٹس کے ریمارکس
لاہور (یواین پی) لاہور ہائیکورٹ نے چوری کی ملزمہ کی دورانِ سماعت عدالت میں ویڈیو بنانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت میں موبائل لے جانے پر پابندی کا عندیہ دے دیا ۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے چوری کی ایک ملزمہ کی جانب سے عدالتی کارروائی کی موبائل ویڈیو بنانے کا معاملہ سامنے آنے پرسخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ایک سول جج کی عدالت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ چیف جسٹس نے آر پی اوگوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کو ہدایت کی کہ وہ ملزمہ کے شناختی کارڈ کے کوائف کی تصدیق کرکے آج  رپورٹ پیش کریں۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیو بناکرعدالتوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے،عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اب آرڈرکریں گے کہ کوئی شخص موبائل لیکر کورٹ روم میں داخل نہ ہو۔ ملزمہ رومیلہ نے غیرمشروط معافی کی استدعا کرتے ہوئے کہا  وہ سوری کرتی ہیں۔