لاہور (آئی این پی) فلم انڈسٹری کی اداکارہ لیلیٰ نے معروف اداکار احسن خان سے بریک اپ کی وجہ بتا دی۔ سوشل میڈیا پر موجود ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ احسن خان ان کی زندگی کی پہلی محبت تھے اور دونوں کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب انہوں نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ کچھ عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے تاہم بعدازاں ان کے راستے جدا ہو گئے۔ پہلی محبت میں ملنے والی دل شکستگی کے اثرات طویل عرصے تک ان کے ساتھ رہے۔لیلیٰ نے مذکورہ انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ اداکارہ نرما کی وجہ سے ان کا احسن خان کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔واضح رہے کہ احسن خان اب شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں جبکہ لیلیٰ نے تاحال شادی نہیں کی۔