نئی جیپ خریدنے کا ارادہ، میرا نے لیلیٰ کو مالی مدد کی پیشکش کر دی

مجھے ریئلٹی شو میں گزارے گئے 63 دنوں کے حساب سے معاوضہ دیا گیا :لیلیٰ کی گفتگو
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ لیلیٰ نے رئیلٹی شو سے ہونے والی آمدنی اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ نے بتایا ہے کہ ریئلٹی شو کی رقم اکائونٹ میں منتقل ہوتے ہی سفید رنگ کی جیپ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہوں، جبکہ اپنی کمائی سے نیا گھر بھی تعمیر کروانا چاہتی ہوں۔لیلیٰ کے مطابق مجھے ریئلٹی شو میں گزارے گئے 63 دنوں کے حساب سے معاوضہ دیا گیا ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی مقابلے کی انعامی رقم سے بھی کہیں زیادہ ہے۔لیلی نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے بھی مجھے مالی تعاون کی پیشکش کی ہے، میرا نے کہا ہے کہ اگر جیپ خریدنے کے لیے رقم کم پڑ گئی تو وہ مجھے 10 سے 15 لاکھ روپے فراہم کر دیں گی۔