پاکستان میں غیر ملکی سیاحت میں 820 فیصد اضافہ

قدرتی مناظر میں دلچسپی کے باعث غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی:رپورٹ
 کراچی(آئی این پی)پاکستان میں غیر ملکی سیاحت میں 820 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاحت فروغ پا رہی ہے اور غیر ملکی سیاحت میں 820 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔۔سیاحوں کی تعداد میں یہ غیر معمولی اضافہ پاکستان کے متنوع قدرتی مناظر، ثقافتی ورثے اور سیاحتی مواقع میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔بہتر سکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے لیے حکومتی اقدامات نے بھی اس اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔