گلگت بلتستان(آئی این پی)شمالی علاقوں میں رواں سال سیاحت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ گلگت بلتستان حکومت کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی آفات اور دیگر عوامل کے باعث ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 90 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وزیراعظم آفس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس سیزن میں صرف 270 کے قریب غیر ملکی کوہ پیما گلگت بلتستان پہنچے، جبکہ گزشتہ سال دو ہزار سے زائد غیر ملکی کوہ پیما آئے تھے۔ زیادہ تر کوہ پیما شدید موسمی حالات، برفانی تودوں اور چٹانوں کے گرنے کے باعث مہم مکمل کیے بغیر واپس لوٹ گئے