رواںسال لاہور کی سیاحت کیلئے آنیوالوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

لاہور(آئی این پی )سال 2024 کے دوران باغوں کے شہر لاہور کی سیاحت کے لیے آنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔تفصیل کے مطابق   رواں سال  لاہور آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا، طویل عرصے بعد اندرونِ شہر سیاحوں میں غیرملکیوں کی بڑی تعداد بھی دیکھنے میں آئی، سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد نے دہلی دروازے اور شاہی قلعے کا رخ کیا۔اِس حوالے سے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کا کردار  بھی نمایاں رہا جس نے دہلی دروازے، بھاٹی گیٹ، ناگ مندر، برکت علی اسلامیہ ہال، بریڈلے ہال، کڑی باغ اور متعدد دیگر عمارات کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے۔