نجی ہسپتال میں علاج کرانے کیلئے 3 قیدیوں کی درخواستیں مسترد

اڈیالہ جیل کے قیدیوں نے بیرون ملک  اہلخانہ سے  فون پر گفتگو کی سہولت فراہم کرنے کی بھی استدعا کی تھی
اسلام آباد(آئی این پی) بانی پی ٹی آئی کی طرح نجی علاج کی سہولت کیلئے دائر 3 قیدیوں کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرح نجی ہسپتال سے علاج کرانے اور بیرون ملک موجود اہلخانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی سہولت فراہم کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تینوں قیدیوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔جسٹس محمد آصف نے قیدی محمد اسماعیل کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی جانب سے دائر دونوں درخواستیں خارج کردیں