لا ہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے آبوا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے خلاف دائر دونوں آئینی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ لیز کی بنیاد پر قانونی ٹیکس سے بچنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جسٹس خالد اسحاق نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزار پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت زرعی واجبات کے طور پر وصول کیا جائے گا