قصور سیلاب: گنڈا سنگھ بارڈر پر پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر ملتوی

قصور سیلاب: گنڈا سنگھ بارڈر پر پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر ملتوی

لاہور: دریائے ستلج کے سیلابی پانی کے باعث گنڈا سنگھ بارڈر پر پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر معطل

تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر متاثر ہوا، جس کی وجہ سے شام کے وقت پرچم اتارے جانے کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بی ایس ایف کی پریڈ عارضی طور پر روک دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک دونوں جانب سے پریڈ مؤخر رہے گی۔ قصور کے علاقے سے آنے والا پانی سرحدی حدود پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے جبکہ بھارتی فیروزپور ڈسٹرکٹ تک اس کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔