اسلام آباد، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل، 40 سے زائد پروازیں متاثر

 اسلام آباد، کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل، 40 سے زائد پروازیں متاثر

ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔

ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس پابندی کا باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر "آپریشنل وجوہات" کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔فضائی حدود کی بندش کے باعث 40 سے زائد پروازیں متاثر ہو چکی ہیں، جن میں تاخیر اور متبادل ایئرپورٹس پر لینڈنگ کی اطلاعات بھی شامل ہیں۔ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو لاہور کے بجائے کراچی موڑ دیا گیا ہے، جو اب ملتان کے بجائے کراچی ایئرپورٹ پر اتاری جائے گی۔ایوی ایشن حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔