فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی: معرکہ حق کے بعد پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع

فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی: معرکہ حق کے بعد پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کے لیے سفارتی کامیابیوں کا نیا دور شروع کر دیا ہے۔

 بین الاقوامی میڈیا اور مختلف ممالک کی طرف سے بھی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا ہے، جس نے پاکستان کے عالمی تشخص کو مضبوط اور باوقار انداز میں اجاگر کیا ہے۔واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "مرد آہن" قرار دیا جبکہ چینی وزارت خارجہ نے پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک-چین دوستی کا مضبوط محافظ قرار دیا۔ امریکا، چین، سعودی عرب، ایران اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا مظہر ہیں۔معرکہ حق میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر دوستوں میں اضافہ کیا، اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے پاکستان کا مؤقف مضبوط انداز میں اجاگر کیا۔امریکا کے تاریخی دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کو سراہا اور ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

 واشنگٹن پوسٹ نے ان کے دورہ امریکا کو پاک-امریکا تعلقات میں "نئی جہت کی علامت" قرار دیا جبکہ فنانشل ٹائمز نے امریکا میں پاکستان کی پذیرائی میں ان کی حکمت عملی اور اقدامات کو کلیدی وجہ قرار دیا۔امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا بھی فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی میں ایک اہم سنگِ میل ہے، اور پاکستان کے انسداد دہشتگردی کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اس کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھر رہا ہے، اور امریکہ سمیت دیگر اہم ممالک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات کو نئی اہمیت دے رہے ہیں۔