سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں:بیرسٹر گوہر

حافظ آباد(بیورو رپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں۔حافظ آباد میں سیلاب سے متاثرہ دیہات میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں  نے کہا  سیاست کو ایک طرف رکھ کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک ہونا ضروری ہے۔ یہ سیاست کا وقت نہیں، مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد اہم ہے، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلیے بھی نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے۔ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں، اپنے سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کے لیے عوام کو نکلنا ہوگا۔انہوں نے کہا  ایک مخصوص سیاسی جماعت پر سختیاں بند کی جائیں، 3 سال سے ہم سختیاں برداشت کر رہے ہیں،