نوے فیصد متاثرین گھروں کو واپس، چوہنگ کیمپ میں پانچ سو افراد مقیم
امداد پر بیس کروڑ خرچ، کھانے بستروں اور ادویات کی فراہمی مکمل
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے قائم کیے گئے ریلیف کیمپس میں سے چھ کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ نوّے فیصد متاثرین کو ان کے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔سیلاب کے دوران پانچ ہزار سے زائد متاثرین کو مختلف کیمپس میں ٹھہرایا گیا تھا، جن میں شاہدرہ، شفیق آباد، ریٹی گن روڈ، مانگا، شاہ پور، مراکہ اور چوہنگ کے علاقے شامل تھے۔محکمہ ریلیف کے مطابق متاثرین کے لیے رہائش، خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات پر مجموعی طور پر بیس کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔ ان میں نو کروڑ روپے تین وقت کے کھانے پر، ڈیڑھ کروڑ روپے بستروں، کمبل، تکیوں اور میٹرس کی خریداری پر، جبکہ بچوں کے دودھ، ڈائپرز اور صابن پر ستر لاکھ روپے لاگت آئی۔چوہنگ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ تاحال فعال ہے، جہاں پانچ سو کے قریب متاثرین مقیم ہیں۔ ان میں زیادہ تر وہ شہری شامل ہیں