وائلڈ لائف رینجرز کی کارروائیاں92پرندے بازیاب ، عملہ فلڈریلیف آپریشنزمیں بھی سرگرم
لاہور (خصوصی رپورٹ)سینئر وزیرمریم اورنگ زیب اورسیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر چیف وائلڈ لائف رینجرمبین الٰہی کی زیرقیادت محکمہ صوبہ بھرمیں وائلڈ لائف ریسکیو کرنے سمیت ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ فلڈ ریسکیو/ریلیف سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔ گزشتہ روز وائلڈ لائف رینجرز نے مختلف مقامات سے 92جنگلی پرندوں کی بازیابی کے علاوہ 18غیر قانونی نیٹنگ گیئر بر آمد کئے اور 32ملزموں کا چالان کر کے 6لاکھ جرمانہ کیا ۔ اوکاڑہ سیبٹیر کا نیٹنگ گیئر ضبط کیا، ساہیوال سے سمگلنگ ناکام بناکر 48 بٹیر پکڑ لئے، چکوال میں سوشل میڈیا پر غیر قانونی شکار کی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر ملزم کو گرفتار کرکے 1لاکھ 60ہزار جرمانہ کیا۔ سرگودھا ریجن نے بٹیرکے شکار پر 6اور خرگوش کے شکار پر 1چالان کیا ، 6نیٹنگ گیئرز ضبط کئے ، ڈی جی خان کی ٹیم نیبٹیر اور فالکن کے شکارپر 12چالان،22 بٹیر اور 2کبوتر اور 8نیٹنگ گیئر بر آمد کئے،6ملزموں کو 1لاکھ 38ہزار جرمانہ کیا، لیہ کی ٹیم نیبٹیرکے شکار اور بس سے تلاشی پر20بٹیر سمگل کرنے پر 4ملزموں کا چالان کیا اور 1لاکھ 10ہزار جرمانہ کیا ،2 کیخلاف ایف آ ئی آ ر ز درج کرائیں، ملتان کی ٹیم نیملتان ،وہاڑی سے بٹیر کے نیٹنگ گیئر ضبط کئے ، لودھراں میں فاختہ کے شکاری کو 1لاکھ ،بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ پر رحیم یارخان میں 80ہزار جرمانہ کیا گیا۔ اٹک میں سیہہ اور جنگلی سور کے 5 غیر قانونی شکاریوں کو گرفتار کر کے بٹیر کا نیٹنگ گیئر ضبط کرلیا۔