اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پہ سینیٹر اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمہ اعجاز نے سینیٹ کی سیٹ پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہمارے معزز اراکینِ اسمبلی اور سینیٹرز کو ظلم اور ناانصافی کی بنیاد پر ناحق قید کی سزائیں دی گئیں۔ان معزز اراکین کے حلقوں اور سینیٹ میں ہونے والے انتخابات کا پاکستان تحریکِ انصاف بائیکاٹ کرتی ہے۔ وقاص اکرم نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی اہلیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ کے ان جعلی اور جابرانہ انتخابات کا حصہ نہیں بنیں گی۔