عدالت نے اعجاز چودھری کو دس سال سزا سنائی ‘ این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ ‘پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر کو نااہل قراردیا گیا‘نشستیں خالی قرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چودھری ، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا، سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کیمطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چودھری کو دس سال کی سزا سنائی ہے، الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ نااہل قراردے دیا۔پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر نااہل قرار، انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کے بعد دونوں نااہل قرار دیے، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدیں۔